سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد
+اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے ’’ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان‘‘ کے تحت زرعی ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے منصوبے بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا صوبہ پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو
منگل 14 مئی 2024 03:35
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے لیے محکمہ زراعت توسیع فصلوں کی کاشت کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی زیر زمین پانی کی گہرائی بارے معلومات فراہم کرے گا۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے واضح کیا کہ زیادہ گہرائی میں پانی کی دستیابی والے اضلاع کو سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ صرف آبپاشی کے لیے موزوں پانی کے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اصلاح ابپاشی شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے ٹیوب ویلز سے سیراب ہونے والی زمینوں کی لیزر لینڈ لیولنگ کرائے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ توانائی سولر سسٹم فراہم کرنے والی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کرے گا۔ اچھی ٹیکنیکل اور فنانشل شہرت کی حامل کمپنیوں کو سکیم کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے گا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ محکمہ زراعت قرعہ اندازی کیلئے درخواستوں کی وصولی کرے گا اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کیپٹن(ر) وقاص رشید، ڈائریکٹر جنرل زراعت فیلڈ انجنئیر سہیل احمد، ڈائریکٹر جنرل زراعت اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی واقعے کی تحقیقات پبلک کردی جاتیں تو 8 فروری کو عمران خان کی مقبولیت نہ رہتی
لاہور، ایم ڈی واسا کا گرینڈ ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
یوم تکبیر قوم کی اجتماعی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ابرا ہیم حسن مراد
لاہور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پر تشدد کا مقدمہ درج
مریم نواز کاکھاد کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے سخت اور موثر اقدامات کا حکم
گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے،اب کسان کوڈائریکٹ سبسڈی دیں گے‘ مریم نوازشریف
{ وزیراعلی مریم نوازشریف کا یوم تکبیر کے تاریخ ساز دن پر پیغام
o منہاج ویلفیئر کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد
محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
eبھارتی پنجاب کے صحافیوں کا لاہورپریس کلب کا دورہ
ةدیانتدار قیادت ہی ایٹمی اور اسلامی جمہوری پاکستان کو خوشحال بنا سکتی ہی: ضیاء الدین انصاری
ٌسیاسی جمہوری قوتیں اور اسٹیبلشمنٹ بیک وقت آئین سے انحراف اور پامالی کررہی ہیں: لیاقت بلوچ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب کسان کو ڈائریکٹ سبسڈی دیں گے
-
جاتی امرا کے ٹھگ نے بلامقابلہ منتخب ہو کر چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کو امتحان میں ڈالا
-
حکومت کے ڈیڑھ دو سال مشکل ہیں اگلے تین برس اچھے ہوجائیں گے
-
عمران خان کے خلاف آج سچے کیسز ہیں، کون سا کیس جھوٹ ہے؟
-
غلط بیانیے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی،سرفرازبگٹی
-
فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کیلئے دنیا اکٹھی ہو رہی ہے‘علیم خان
-
نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نا اہل کیا گیا‘ اسحاق ڈار
-
قبائلی ایجنسی جہاں 4 گیس فیلڈ ملک کو گیس فراھم کررہے ہیں ،سپریم کورٹ
-
آج 28 مئی ہے، ہم 28 مئی والے ہیں ، 9 مئی والے نہیں
-
عمران خان کہہ دیں کہ تیسری فورس وہ نہیں تھے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
-
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے ذریعے قومی سطح پر صوبے کا تصور موثر طور پر واضح ہوا ،وزیراعلی میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعظم شہبازشریف کارفح میں اسرائیل کی اندھا دھند بمباری پر گہری تشویش کا اظہار