پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کیخلاف اپیل پر فل بنچ تشکیل دینے کیلئے درخواست چیف جسٹس کو ارسال

منگل 14 مئی 2024 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف اپیل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا تے ہوئے فل بنچ بنانے کی سفارش کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محمد خان وردگ ایڈووکیٹ کی اپیل پر سماعت کی۔اپیل میں سیاسی جماعت کا انتخابی نشان واپس لینے اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کو چیلنج کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں