وکلاء کی مطالبات کے حق میں ریلی، آج سول کورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

منگل 14 مئی 2024 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) عدالتوں کی تقسیم کے متنازعہ نوٹیفکیشن اور وکلاء پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کے اندراج کے خلاف وکلاء کا احتجاج جاری ہے ۔ وکلاء نے جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد ایوان عدل سے پی این جی چوک تک ریلی نکالی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سارے راستے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ وکلاء کی ریلی کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ۔وکلا ء ریلی مکمل کرکے واپس ایوان عدل چلے گے ۔ وکلاء نے آج ( بدھ)سول کورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سول عدالتوں کی تقسیم کے متنازعہ نوٹیفکیشن کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں