دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 14 مئی 2024 18:38

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 61 ہزار200 کیوسک اور اخرج 60 ہزار400 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 80 ہزار400 کیوسک اور اخراج 80 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل آمد95 ہزار100 کیوسک اور اخرج 95 ہزار100 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 63 ہزار900 کیوسک اور اخراج42 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 31 ہزار200 کیوسک اور اخراج 16 ہزار700 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 1 لاکھ 29 ہزار200 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 22 ہزار700 کیوسک، چشمہ1 لاکھ 27 ہزار300 کیوسک اوراخراج 1 لاکھ 21 ہزار 500 کیوسک، تونسہ آمد 78 ہزار500 کیوسک اور اخراج 68 ہزار100 کیوسک،گدو آمد47 ہزار200 کیوسک اور اخراج43 ہزار 800 کیوسک، سکھر آمد 38 ہزار600 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 500کیوسک، کوٹری آمد 8 ہزار100 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک،تریموں آمد 34 ہزار900 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 200 کیوسک ، پنجند آمد 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ 1470.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.841 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1173.30 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.753 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں