جائیداد کے تنازعہ پر قتل کئے جانیوالے ماں بیٹے کے مبینہ قاتل گرفتار

منگل 14 مئی 2024 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) تھانہ جنوبی چھائونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازعہ پر گزشتہ روز قتل کیے جانے والے ماں بیٹے کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس نے قتل کی اس واردات میں ملوث دو ملزمان اشرف اور واجد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتولہ عائشہ کی جانب سے گھر اور دوکان ملزمان کے نام نہ کرنے کی پاداش میں عائشہ اور اس کے بیٹے عبدالرحمان کو قتل کر دیا تھا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں