لاہور میں خواتین پر تشدد کا رحجان بڑھ گیا

منگل 14 مئی 2024 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد کا رحجان بڑھ گیا۔ لاہور پولیس کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 13 روز میں شہر لاہور میں خواتین پر تشدد کے 83 واقعات رپورٹ کیے گئے جن کے خلاف مقدمات تو درج کر لئے گئے ہیں مگر پولیس بیشتر مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مشاہدے میں جو بات سامنے آئی ہے خواتین پر تشدد کی بڑی وجوہات میں عدم برداشت، گھریلو ناچاقیاں اور جائیداد کے تنازعات ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں