سی ٹی ڈی پنجاب دائرہ اختیار وسیع کرنے کا فیصلہ

منگل 14 مئی 2024 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے کائونٹر تیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب دائرہ اختیار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں ایک سمری منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کر دی ہے۔ منظوری کے بعد سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر سکے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں