حاجی محمد رفیق ، حاجی عبدالباسط کی مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ پنجاب میں شمولیت

منگل 14 مئی 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) سیاسی و سماجی رہنما حاجی محمد رفیق اور حاجی عبدالباسط نے مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ پنجاب کے صدر پیر سید مناظر حسین گیلانی سے ملاقات کی اورپاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین صوبائی وزیر انڈسٹریز و سرمایہ کاری پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیر سید مناظر حسین گیلانی نے حاجی محمد رفیق اور حاجی عبدالباسط کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور انہیں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علماء کی مسلم لیگ میں شمولیت سے پاکستان مسلم لیگ مزید مضبوط و فعال ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں