پنجاب حکومت نے 11افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 14 مئی 2024 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پنجاب حکومت نے 11افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی ڈسپوزل پر موجود محمد اختر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر (جنرل )بہاولنگر تعینات ، سیکشن آفیسر محکمہ زراعت مس عائشہ شفاقت کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل ) راولپنڈی ، سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ مس زوہا باسط کو اسسٹنٹ کمشنر ( ہیڈ کوارٹر ) گوجرانوالہ ، سیکشن آفیسر (کانفیڈینشل IV) کاشف امیر کو اسسٹنٹ کمشنر ( ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن ) ننکانہ صاحب ، سیکشن آفیسر محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس محسن اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو ) گوجرانوالہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی ڈسپوزل پر موجود فہد نور کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل ) ڈیرہ غازی خان ، سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عدنان بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر ( ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن ) لاہور ، سیکشن آفیسر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر مس صائمہ نذیر کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو ) راولپنڈی ، سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ آفیسر فیصل عمران کو اسسٹنٹ کمشنر ( جنرل ) ساہیوال ، تقرری کی منتظر مس قرة العلین کو جنرل اسسٹنٹ (ریونیو ) خانیوال جبکہ تقرری کے منتظر محمد عمران ارشد کو جنرل اسسٹنٹ اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں