لیسکو میں بجلی کے میٹروں کی قلت شدت اختیار کر گئی ، صارفین پریشان

منگل 14 مئی 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) بجلی کی تقسیم کار کمپنی (لیسکو) میں بجلی کے میٹروں کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے جبکہ لیسکو کے صارفین میٹرز کے حصول کے لئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لیسکو کے پاس کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے میٹرز کا سٹاک ختم ہو گیا ہے۔ اسی طرح گھریلوصارفین کے لیے تھری فیز میٹرز کی د ستیابی بھی بری طرح متاثر ہے جبکہ نئے کنکشن کے حصول کے لیے اس کے باوجود کہ درخواست گزار لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا چکے ہیں ان کی درخواستیں بھی التواء کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں