گرانفروشی پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے عائد

منگل 14 مئی 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشی پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے عائد کر دئیے۔ترجمان کے مطابق 1945 مقامات کی چیکنگ کی گئی جس میں 132 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر44مقدمات کا اندراج اور 2لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد اور 24گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ترجمان نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف نے گرین ٹائون کا دورہ کیا اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں کی انسپکشن کی،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون نے اوورچارجنگ پر 1دکان کو سیل، 15000ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے جی ٹی روڈ پر متعدد دکانوں، کریانہ سٹوروں کی چیکنگ کی ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے انڈوں کی اوور چارجنگ پر ایک مارٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کا سنگھ پورہ سبزی و فروٹ منڈی کا بھی اچانک دورہ کیااور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو منڈی کے سامنے پینٹ مارکنگ لگانے کی ہدایت کی اور کہاکہ خلاف ورزی کی صورت میں چالان کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیوٹی پر مامور عملے کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔اس حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اولین ترجیح ہے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں سرپرائز دورے کر رہے ہیں،انتظامیہ بازاروں اور مارکیٹوں میں مسلسل و موثر مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ رافعہ حیدر نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں