نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانے کیلئے ’’ خود کو پہچانو‘‘ پراجیکٹ کے تحت تقریب کا انعقاد

پروجیکٹ کی تجرباتی تکمیل سے چھ سو اساتذہ کو نوجوانوں کو تولیدی صحت کی اہمیت، افادیت طلبہ و طلبات کی آگائی کے لیے تربیت دی گئی

بدھ 15 مئی 2024 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پنجاب پاپولیشن انویشن فنڈ نے گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ پاکستان کے تعاون سے ’’خود کوپہچانو ‘‘پروگرام کے تحت ایک روزہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب سلمان اعجاز، سی ای او پاپولیشن انویشن فنڈ اور ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب ثمن رائے، سی ای او گرین سٹار سید عزیز الرب، گرین سٹار کے دیگر اعلیٰ عہدیدران، پنجاب پاپولیشن انیوشن فنڈ اور محکمہ بہبودِ آبادی کے عہدیداران، تیس یونیورسٹیوں کے فوکل پرسنز، اور دیگر پبلک اور پرائیوٹ پارٹنرز نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد گرین سٹار کے تحت خود کو پہچانو پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کا معائنہ کرنا اور مستقبل میں اس کے تسلسل اور پنجاب بھر میں اس کے پھیلاؤ پر سیر حاصل گفتگو کرنا تھا۔

(جاری ہے)

گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ پاکستان نے پنجاب کے نو اضلاع میں اس پروجیکٹ کی تجرباتی تکمیل کی جن میں تیس یونیورسٹیوں کے چھ سو اساتذہ کو نوجواں تولیدی صحت کی کی اہمیت، افادیت، اور طلبہ و طلبات میں اس کی آگائی پھیلانے کے لیے تربیت دی گئی جنہوں نے 11107 طلبہ و طالبات کو تولیدی صحت کے موضوع پر آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر پنجاب پاپولیشن انویشن فنڈ نے مستقبل میں اس طرز کے پروگرام کو پنجاب بھر تک پھیلانے کے لیے پروگرام سازی پر کام کیا۔ سیکریٹری محکمہ بہبودِ آبادی سلمان اعجاز نے نوجوانوں میں تولیدی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس پروگرام کو پائیدار اور جامع شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ سی ای او پنجاب پاپولیشن انویشن فنڈ اور ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب ثمن رائے کا کہنا تھا کہ نوجوان تولیدی صحت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پنجاب پاپولیشن انویشن فنڈ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا یہ ترہ امتیاز ہے کہ یہ پاپولیشن کے ہر سیگمنٹ کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ سی ای او گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ پاکستان نے خود کو پہچانو پروگرام کی کامیابی پر گفتگو کی اور مستقبل میں اسے مزید بہتر انداز میں پنجاب بھر کے دیگر اضلاع میں متعارف کروانے کی پلاننگ میں شرکت کی۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ بدلتے ہوئے معاشی اور معاشرتی تقاضوں کی وجہ سے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان تولیدی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تقریب میں میوزیکل پرفارمنس کا انعقاد بھی کیا گیا اور نوجوان تولیدی صحت کے متعلق لیے گئے دیگر اقدامات سے بھی روشناس کروایا گیا۔ خود کو پہچانو پروگرام جو گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کے پلیٹ فارم سے نو اضلاع میں شروع کیا گیا تھا اب پنجاب کے باقی اضلاع میں بھی متعارف کروانے کے لیے پالیسی تشکیل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں