ارشد فرید خان کی زیرقیادت بورڈ کی آمدن میں اضافہ ہوا ‘فرید اقبال

بورڈ کی آمدن 26ملین سے بڑھ کر 38ملین روپے تک جا پہنچی‘سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ

بدھ 15 مئی 2024 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین ارشد فریدخان کی بورڈ افسران کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے الوداعی ملاقات ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال ،ایڈیشنل سیکرٹری ثنا ء اللہ خان ،سٹاف آفیسر ظفر اقبال،کنٹرولر اکا ئونٹس عدیل احمد، سیکرٹری PMEIFفراز عباس،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن مظہر بخاری ڈائریکٹر لیگل عظمی شہزادی، ڈپٹی سیکرٹری لینڈ رشید تنیو،ڈپٹی سیکرٹر پراپرٹی شیخ جاوید ، ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ آصف رضا شیخ،بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی ،اسسٹنٹ آئی ٹی مدثر زیدی سمیت دیگر بورڈ افسران نے شرکت کی ۔

سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے بطور چیئرمین ارشد فرید خان کی کارکردگی کو خوب الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کا دور بورڈ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آپ نے جس نیک نیتی اور ایماننداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں اور بورڈ کی آمدن کو بہتر بنانے سمیت ملازمین کی ترقی اور انکی رولز اور یگولیشز بنانے کے لیے جو خدمات سرانجام دیں اس پر تمام افسران و ملازمین انکے بے حد شکر گزار ہیں گزشتہ برس اس ماہ میں بورڈ کی آمدن 26ملین روپے تھی جو بڑھ کر 38ملین روپے تک جا پہنچی ہے اور 12ملین کا خاطر خواہ اضافہ باعث فخر ہے جو آپکی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے پایا تکمیل تک پہنچ سکا۔

آپ کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ٹرسٹ بورڈ کے انتظامی معاملات میں بے انتہا بہتری آئی ہے اور کسی ایک اہم و دیرینہ مسائل حل ہوئے ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹر ی ایڈمن ثناء اللہ خان سمیت دیگر افسران نے بھی ارشد فرید خان کی بطور چیئرمین کاردرگی کو سراہتے ہوئے انکے اقدامات کی بھر پور انداز میں تعریف اور تائید کی ۔آئی ٹی اسسٹنٹ مدثر زیدی نے بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ اور اخراجات میں کمی بارے اور انتظامی معاملات پر انکے اقدامات کو سراہا ۔

ارشد فرید خان نے اپنے عزت افزائی پر تمام افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوا کہ انکے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہ تھا اور آئندہ میں خدمات انجام دیتا رہوں گا ۔یاد رہے کہ ارشد فرید خان بطور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حجاج کرام کی خدمت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔بعد ازاں سیکرٹری بورڈ کی زیر صدارت بورڈ کی آمدن میں اضافہ اور ریکوری کے کے معاملات بارے گوجرنوالہ زون کی میٹنگ ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر سمیت متعلقہ ضلعی افسران و دیگر سٹاف نے شرکت کی اور اپنی آمدن اور مطلوبہ ٹاگٹ کی ریکوری بارے سیکرٹری بورڈ کی مکمل آگاہی دی ۔

سیکرٹری بورڈ کا کہنا ہے کہ ضلعی افسر ان اپنا مطلوبہ ٹارگٹ مکمل کرنے اور آمدن کو بہتر بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں