9 مئی کو غازی آباد میں سلنڈر آتش زدگی کے متاثرین خاندان کیلئے امدادی تقریب

بدھ 15 مئی 2024 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) جماعت سلامی کے زیر اہتمام 9 مئی کو غازی آباد میں سلنڈر آتشزدگی کے متاثرین خاندان کیلئے امدادی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد جماعت اسلامی کے رہنما میاں ساجد اور شرقی لاہور کے ذمہ داران کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں امیرجماعت اسلامی ضلعی شرقی لاہور ڈاکٹر محمود خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمتاثرین میں گھریلو ساز سامان اور نقد کیش تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں عامر شہزاد اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ متاثرین کا جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے امداد کے موقع اظہار تشکر کیا۔ ا س موقع پر ڈاکٹر محمود خان نے کہا کہ9 مئی کو سلنڈر دھماکہ میں گھر اور دوکانیں جل کر راکھ ہو گئیں اور لوگوں کا بہت زیادہ مالی نقصان ہوا۔ حکومت پنجاب اور لوکل گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مالی مدد کرے۔ جماعت اسلامی ہر مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی نمائند ہ جماعت ہے جو ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں