ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، خلاف ورزی کے مرتکب متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد

بدھ 15 مئی 2024 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی پر متعدد دوکانداروں کوبھاری جرمانے عائد کر دیئے۔ترجمان کے مطابق 2234 مقامات پر انسپکشن کی،175 خلاف ورزیاں پائی گئیں،24 مقدمات کا اندراج ،05 لاکھ سے زائد کے جرمانے اور 16 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں خود جاکر کاروائیوں کی مانیٹرنگ کرتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے جلو موڑ،داروغہ والا میں سٹوروں پر اشیا کی فراہمی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

اے سی شالیمار نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے پر ایک کو وارننگ، دو سٹورز مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے ڈی ایچ اے فیز 05 میں اچانک چھاپے مارے اور اشیا خوردونوش کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے 02 سٹوروں کو 60 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، عوام سے اپیل ہے شکایات 080002345 یا قیمت ایپ پر درج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں