پنجاب حکومت نے 600نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دیدی

خریداری کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں50ارب روپے مختص کئے جائینگے

بدھ 15 مئی 2024 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پنجاب حکومت نے لاہور اور صوبہ بھر میں 600نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دیدی۔پنجاب حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی سفارشات پر منظوری دی، بسوں کی خریداری کے لیے 50ارب روپے کا بجٹ نئے مالی سال میں مختص ہو گا۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز بسوں کی خریداری پر تخمینہ حکومت کو پیش کیا تھا، لاہور کے لیے 300نئی بسیں خریدی جائیں گی ، لاہور کے لیے 27الیکٹرک بسیں بھی خریدی جائیں گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مختلف روٹس پر یہ بسیں چلائی جائیں گی، لاہور کو مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد بسوں کی ضرورت ہے، ابتدائی طور پر صرف 300نئی ماحول دوست بسیں خریدی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں