محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،حکومت پنجاب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کوآؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے اجلاس

بدھ 15 مئی 2024 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) سیکریٹری بلدیات شکیل احمدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات،سیکشن آفیسرز کمپنی،لاہور ملتان،راولپنڈی،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،بہاولپور اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں سی ای او ایل بلیو ایم سی بابر صاحب دین نے ننکانہ،قصوراور شیخوپورہ جبکہ دیگر سی ای وز نے متعلقہ اضلاع کے آپریشنل ماڈل پر بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات شکیل احمدمیاں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا یکساں اور جدید نظام متعارف ہونے سے جہاں صوبہ بھر میں صفائی ستھرائی کامعیار بہتر ہوگا وہیں کوڑے کی ری سائیکلنگ سے ایک نئی انڈسٹر ی آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں کوڑا کرکٹ اب صرف ڈمپ نہیں کیا جائیگابلکہ اس سے انرجی،کمپوزٹ کھاد بنانے اور بطورخام مال استعمال کیا جاسکے گا اور ری سائیکلنگ کے بعد بچ جانے والے کوڑے کو بھی محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔اجلاس میں آؤٹ سورسنگ کے ماڈل کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلا ً غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع کے یہ ماڈل متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی مشاورت کے بعد منظور کیے جائیں گے صفائی کا نطام آؤٹ سورس ہونے کے بعدٹھیکیداروں کی ادائیگیاں، مانیٹرنگ اورپرفارمنس اویلوایشن جدید ٹیکنالوجی کے تحت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کے ویڑن یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا دائرہ کار دیہی تحصیلوں میں پھیلایا جا رہا ہے اور ستھرا پنجاب یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم کڑی ہے۔انہوں نے کمپنیوں کے سی ای اوز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی گئی ڈید لائن کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 4ماہ میں صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے یکساں نطام کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں