مولانا فضل الرحمن کابیانیہ حقائق پرمبنی ہے‘جے یو آئی

حکومت انتخابات میں دھاندلی کا اعترا ف کر تے ہوئے اقتداڑ چھوڑ دے

جمعرات 16 مئی 2024 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کابیانیہ حقائق پرمبنی ہے،بیانیے کے پیچھے ستر سالہ حقائق ہیں قائد کے حکم پر جان نچھاور کرنے سے کارکن دریغ نہیں کریں گے،مو جودہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کا کھلے دل سے اعترا ف کر تے ہوئے اقتداڑ چھوڑ دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جے یوآئی دھاندلی سے اقتدار حا صل کرنے والے حکمرانوں کو دعو ت دیتی ہے کہ وہ جمہور یت کی مضبو طی کیلئے اور انتخابات میں ہمیشہ کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی مد اخلت کو ختم کرنے کیلئے مو جودہ دھاندلی سے معرو ض وجود میں آ نے والی اسمبلی کو خیر آ باد کہہ کر عوام کے پا س جا ئیں ، اداروں کو سیا سی میدان سے نکالنے تک ملک بحرانو ں سے نکل سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں