اورنج ٹرین میں مبینہ بے ضابطگیوں پرنیب نے ایل ڈی اے سے تفصیلات مانگ لیں

تعمیر کے دوران خلاف ضابطہ ہونے والے کاموں پر ریکارڈ طلب کیا گیا ، ایل ڈی اے کو مراسلہ

جمعرات 16 مئی 2024 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر قومی احتساب بیورو ( نیب )نے تفصیلات مانگ لیں۔نیب نے ریکارڈ کی فراہمی کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی ای) کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران خلاف ضابطہ ہونے والے کاموں پر نیب نے ریکارڈ طلب کیا ہے، منصوبے کی فزیکل پراگریس اور فنانشل پوزیشن سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے اورنج ٹرین پراجیکٹ میں ٹھیکیداروں کو ہونے والی ادائیگیوں سے متعلق استفسار کیا گیا ہے جبکہ مرکزی ٹھیکیداروں کو رقوم کے اجراء کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔قومی احتساب بیورو نے ڈیفیکٹ لائبیلٹی پیریڈ کے تحت تخمینہ لاگت میں اضافے کے حوالے سے تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ منصوبے کے پی سی ون ریٹ، وزیراعلی کو ارسال سمری اور فائنل اپروول میں آنے والے فرق سے متعلق بھی استفسار کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد منصوبے سے ہٹائی جانے والی مشینری کی جی پی ایس تصاویر مانگی گئی ہیں جبکہ کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر بھی ایل ڈی اے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں