مہذب معاشروں کا اندازہ شہریوں میں موجود ٹریفک کے شعور سے لگایا جاسکتا ہے،سی ٹی او عمارہ اطہر

جمعرات 16 مئی 2024 15:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ مہذب معاشروں کا اندازہ شہریوں میں موجود ٹریفک کے شعور سے لگایا جاسکتا ہے، ٹریفک سسٹم میں بہتری چالانوں سے نہیں، شعور اجاگر کرنے سے ممکن ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار اہوں نے سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام جمعرات کے روز یہاں الحمرا ہال میں منعقدہ''روڈ سیفٹی'' سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر مقامی سکولوں کے طلبا و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہاکہ ''روڈ سیفٹی'' سیمینار کے انعقاد کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کرناہے، مہذب معاشروں کا اندازہ وہاں کے شہریوں میں موجود ٹریفک کے شعور سے لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹریفک سسٹم کا انحصار روڈ انجینئرنگ، ایجوکیشن اور انفورسمنٹ پر ہے جبکہ ٹریفک سسٹم میں بہتری چالانوں سے نہیں بلکہ شعور اجاگر کرنے سے ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم میںٹریفک کا شعور بیدار کرنے اور قوانین سے آگاہی نصاب کا حصہ ہونا چاہیے ، ہر کام سختی سے نہیں بلکہ ایجوکیٹ کرنے سے بھی کی جاسکتاہے ۔سی ٹی او نے کہاکہ حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں، اچھا ڈرائیور وہ ہوتا ہے جو ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر محفوظ ڈرائیونگ کرے۔دریں اثنا تقریب میں طلبا و طالبات نے روڈ سیفٹی اور اس کی اہمیت پر مختلف تقاریر کی اورمختلف ٹیبلو پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں