ذ*لاہور پولیس کی گارڈ کی شہید کانسٹیبل محمد افضل کی برسی پر قبر پر حاضری

۱ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبرکو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ض* شہید کانسٹیبل محمد افضل16مئی 1994ء میں شرپسند عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں 5شہادت کے منصب پر فائز ہوئے شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں۔سربراہ لاہور پولیس

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہدا ء کی بے مثال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں لاہور پولیس کی گارڈنے شہید کانسٹیبل محمد افضل کی برسی پر قبر پر حاضری دی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبرکو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہید کانسٹیبل محمد افضل16مئی 1994ء میں تھانہ گجر پورہ تعیناتی کے دوران شرپسند عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں شہادت کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل محمد افضل کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء محکمے کی شان ہیں۔ ان بہادر سپوتوں نے اپنے آج کو وطن ِ عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں