ڑ*مریضوں،تیمارداروں کو حشرات زدہ ناقص کھانا کھلانے والی ہسپتال کینٹین بند

wوزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گرینڈآپریشن شالیمار لنک روڈ پر واقع ہسپتال کینٹین بند، بدبودار حشرات زدہ گوشت، سبزیاں اور دیگر ناقص اشیاء تلف ۱کینٹین میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی ×پنجاب بھر میں ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت میدان میں سرگرم ہیں۔ عاصم جاوید :خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

ش لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) مریضوں اور تیمارداروں کو حشرات زدہ ناقص کھانا کھلانے والی ہسپتال کینٹین بند کر دی گئی۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گرینڈ آپریشن کیا۔شالیمار لنک روڈ پر واقع ہسپتال کینٹین بند کر کے بدبودار حشرات زدہ گوشت، سبزیاں اور دیگر ناقص اشیاء تلف کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کینٹین میں ناقص سٹوریج کیساتھ گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔

فنگس لگے فریزر میں بدبودار گوشت اور گلی سڑی سبزیاں موجود پائی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور کاکروچز کی بھرمار پائی گئی۔انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ملازمین کی صفائی نا ہونے اور خوراک کی تیاری کے لیے نان فوڈ گریڈ برش کااستعمال کیا جارہے تھا۔

ناقص اجزاء سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔وزیر خوراک پنجاب کے حکم پر پنجاب کے ہسپتالوں، سکولز، کالجز کی کینٹینز کی مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا پنجاب بھر میں ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت میدان میں سرگرم ہیں۔ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔جعلساز مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں