آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، ایک اور پولیس ملازم کی بچی کی سماعت کا مسئلہ حل

چکوال پولیس کے کانسٹیبل محمد گلستان کی 07 سالہ بیٹی فاطمہ زہرہ کا کامیاب کوکلئیر امپلانٹ

جمعرات 16 مئی 2024 19:35

7 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے ایک اور پولیس ملازم کی کم سن بیٹی کی سماعت کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چکوال پولیس کے کانسٹیبل محمد گلستان کی 07 سالہ بیٹی فاطمہ زہرہ کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کامیابی سے مکمل ہو ئی ہے ، بچی علاج کے بعد سننے کے قابل ہوگئی، والدین نے بیٹی کو سکول داخل کروا دیاہے۔

ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے نجی سکول کا دورہ کرکے بچی سے ملاقات کی، ڈی پی او چکوال نے فاطمہ زہرہ سے گفتگو کی، دیگر سپیشل بچوں کے ساتھ بھی گپ شپ لگائی۔

(جاری ہے)

بچی کے والد کانسٹیبل محمد گلستان کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اظہار تشکرکیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ اب تک 17 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کروائی جا چکی ہیں ،کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کے بعد تمام بچے نارمل انداز میں اپنی زندگی گذار رہے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت تھیلیسیمیا اور سیریبرل پالسی سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کیلئے ماہانہ 15ہزار وظیفہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں