ج*سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت

جمعرات 16 مئی 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) لاہور کی سیشن عدالت نے سٹرک بلاک کرکے پریس کانفرنس کرنے اور انتشار انگیز گفتگو کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے عبوری ضمانت منظور کرنے کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے جس میں عدالت نے باور کرایا ہے کہ لاہور میں ٹریفک کسی اور وجہ سے جام ہوسکتا ہے، لاہور میں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے، فواد چودھری پر ٹریفک جام کرنے کا الزام درست نہیں ہے۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ اس مقدمے میں عدالت شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کرچکی ہے لہذا درخواست گزار فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے تھانہ ریس کورس پولیس نے فواد چودھری کے خلاف سٹرک بلاک کرکے پریس کانفرنس کرنے اور انتشار انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں