این اے 125 سے ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج

جمعرات 16 مئی 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 125 سے ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اور وکیل کوئی پیش نہ ہوا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن ڈے پر وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی، فارم 45 کے نتائج کے مطابق درخواست گزار نے الیکشن جیتا، ڑ*ریٹرننگ افسر نے دھاندلی سے فارم 47 کے تحت افضل کھوکھر کو جتوا دیا۔ عدالت الیکشن کمیشن کو فارم 45 کے نتائج مرتب کرنے کا حکم دے، عدالت ن لیگی امیدوار افضل کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں