جلائو گھیرائو مقدمہ میں چوہدری پرویز الہی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائرکردی

جمعرات 16 مئی 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گذشتہ سال نو مئی جلائو گھیرائو اور جناح ہائوس کو آگ لگانے کے مقدمے میں گرفتار چوہدری پرویز الہی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی، ایڈووکیٹ عامر سعید راں نے موقف اپنایا کہ چوہدری پرویز الہی پر جناح ہائوس جلانے کا بھی الزام ہے،پولیس نے تھانہ سرور روڈ میں 96/23 کامقدمہ درج کر رکھا ہے،مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں