لاہور،مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست 2ڈاکو مارے گئے

ملزمان کو ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لیجایا جارہا تھا ، ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں مارے گئے

جمعہ 17 مئی 2024 13:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست 2 ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کے مطابق پولیس ملزمان کو ساتھیوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے مناواں لے کر جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ڈی ایس پی نے بتایا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست 2 ڈاکو مارے گئے۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں