عشق رسول ؐ ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ‘متحدہ علما کونسل

جمعہ 17 مئی 2024 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عشق رسول ؐ ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے،نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے لیے ملک کے تمام مکتب فکر کے علمائے کرام کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، و طن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی سلامتی و خودمختاری اور پائیدار امن کا قیام نفاذ اسلام میں ہی مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بندہ مومن کیلئے ضروری ہے کہ وہ نبی کریمﷺ کی بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل کرے ، ان کے بتائے ہوئے اخلاقی اصولوں پر چلے ، جس طرح حضورﷺنے زندگی گزاری ، اسی طرح زندگی گزارنے کی ہر وقت کوشش کرتا رہے حضورﷺ اخلاق کا بہترین نمونہ ہیںہمیں بھی آپﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور اپنے معاشرے کی اخلاقیات کو بہتر کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ آج پوری دنیا میں مسلمان ظلم وستم مسائل کا شکار ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ حضور اکرمﷺکی تعلیمات سے دوری ہے جب تک مسلمان اپنے دین پر عمل نہیں کریں گے تب تک کامیابی ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں