بجلی، گیس ،واسابلوںنے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں‘سنی علما کونسل

حکمران عوام کو ریلیف دینے والے اقدامات کر یں اور عوام کی بد عا ئوں سے بچیں ‘مولانا حافظ حسین احمد

جمعہ 17 مئی 2024 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ بجلی، گیس ،واسابلوںنے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں،پٹرول،بجلی،گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ عوام کے سا تھ ظلم ہے عوام بل ادا کریں یا بچوں کو پا لیں ،حکمران عوام کو ریلیف دینے والے اقدامات کر یں اور عوام کی بد عا ئوں سے بچیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمران اور اشرافیہ عیا شی کررہی عوام ایک پنکھا چلانے کی سکت بھی کھو چکی ہے سیاست دان بدمست ہاتھی کی طرح اقتدار جنگ میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،بجلی اور سوئی گیس کے بلوں کی ادائیگی غریب مزدور طبقے اور متوسط کاروباری سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کے مہنگے ترین بلوں نے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ نومنتخب حکومت فوری طور پر بجلی اور سوئی گیس کے قیمتوں کو کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں