پی بی ایس سی کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عبدالعزیز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 17 مئی 2024 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عبدالعزیز نے جمعہ کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یہاں گورنر ہائوس لاہور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہو ئی۔ اس موقع پرپنجاب پبلک سروس کمیشن کے سینئر ممبران سمیت دیگر اعلی افسران موجود تھے۔ سیکرٹری آئی اینڈ سی رفاقت علی نے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عبدالعزیز کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں