آئی جی پنجاب کے ویژن اورسی سی پی او کی ہدایات کی روشنی میں لاہورپولیس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری

جمعہ 17 مئی 2024 15:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اورسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات کی روشنی میں لاہور پولیس کے 345کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہورنے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ان کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ترقی اور ملازمت کے دیگر معاملات کو باقاعدگی سے نمٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پروموشنزکا سلسلہ متواتر جاری ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ترقی پانے والے اہلکار پہلے سے زیادہ محنت، فرض شناسی اور پروفیشنل ازم سے اپنے فرائض سر انجام دیں اورعوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔سی سی پی اونے کہا کہ شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ پولیس کے افسران و اہلکار اپنی بہترین کارکردگی سے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں