پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کا بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں دینے کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں حاصل مراعات دیگر قیدیوں کو بھی دی جائیں‘آئی جی جیل خانہ جات کے نام خط

جمعہ 17 مئی 2024 17:45

پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کا بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں دینے کا مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں دینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدیوں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ جیلوں کے دیگر قیدیوں کو بھی بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں دی جائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں حاصل مراعات دیگر قیدیوں کو بھی دی جائیں۔اس حوالے سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات پریزن رولز 1978کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں