کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد سموگ پلاننگ کے حوالے سے اجلاس

ڈی جی ای پی اے پنجاب نے کمشنر لاہور کو انسداد سموگ کیلئے ورکنگ اور ایکشن پلان کے حوالے سے بریفنگ دی

جمعہ 17 مئی 2024 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد سموگ پلاننگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی جی ای پی اے پنجاب نے کمشنر لاہور کو انسداد سموگ کیلئے ورکنگ اور ایکشن پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ انسداد سموگ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامی سطح پر ٹھوس پلاننگ کے ساتھ انسداد سموگ ایکشن ہونا چاہئے۔

کمشنرلاہور نے کہا کہ اہم چوکوں اور سکول گاڑیوں کے پک و ڈراپ پوائنٹس کا ایئر کوالٹی انڈیکس کا قبل وبعد کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کی گاڑیوں کے ایمیشن کو لاہور داخلے سے پہلے چیک ہونا چاہیے۔ ٹریفک چوکنگ پوائنٹس میں ڈیزائین تبدیلی سے پہلے کاربن اخراج کی رپورٹ تیار کی جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے انسداد سموگ کی روٹ کازز کے مطابق ایکشن اور اثرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے تمام محکمے کام کررہے ہیں۔ ان میں رابطہ اور تواتر کیلئے کمیٹی اجلاس ریگولر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی پلاننگ کے تحت تمام ایڈمنسٹریشن انسداد سموگ ایکشنز لے گی۔ انڈی پینڈنٹ ایئر کوالٹی آلات کی تنصیب سے ریئل ٹائم ڈیٹا اور ڈیٹا کے مطابق ایکشن پلان بنے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کمرشل گاڑیاں انسداد سموگ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ ان کی فٹنس پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔ اجلاس میں ڈی جی ای پی اے عمران حامد، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان و دیگر افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں