صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ایمرجنسی ہیڈ آفس میں اہم اجلاس

ایمرجنسی سروسز لوگوں سے بھلائی کا محکمہ ہے،استعدادکار بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہی:خواجہ سلمان رفیق

جمعہ 17 مئی 2024 21:03

U لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ایمرجنسی ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اعجاز ورک، ہیڈ آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریشن علی حسن، ڈی ڈی آر اینڈ ایم توحید، ہیڈ آف انفارمیشن دیبا شہناز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب نے اجلاس کے دوران موٹر بائیک سروس کی کارکردگی، سالانہ ترقیاتی منصوبوں، ایئر ایمبولینس سروس، لائف سیور پروگرام اور موٹروے پر سروس کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر و دیگر افسران نے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی رسپونس سنٹر کا بھی دورہ کرکے اوور آل ورکنگ کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایمرجنسی سروسز پنجاب لوگوں سے بھلائی کا محکمہ ہے۔ فیلڈ سٹاف کی استعدادکار بڑھانے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کیلئے ایئر ایمبولینس سروس ایک بہترین تحفہ ہے۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ موٹروے پر ایمرجنسی سروسز کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

موٹر بائیک سروس کی مزید بہتری کے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب کی جانب سے عوامی منصوبوں کا ہر ہفتے جائزہ لیا جائے گا۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کے ویژن کے مطابق ایمرجنسی سروسز میں بہتری لا رہے ہیں۔ اب تک بیس لاکھ شہریوں کو ایمرجنسی سروسز فراہم کر چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں