جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹرگرفتار

ہفتہ 18 مئی 2024 15:50

جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹرگرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) چوکی جنرل ہسپتال پولیس کی دوران کومبنک سرچ آپریشن کارروائی ،جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر بن کر عوام سے مختلف کاموں کے عوض رشوت وصول کرتا تھا ، ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا ملزم ہارون ڈاکٹر نہیں ہے۔ ملزم ہارون بھسین گائوں واہگہ کا رہائشی نکلا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹر بن کر بیسیوں شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہوں ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے چوکی جنرل ہسپتال پولیس کو شاباش، تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں