پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کی آواز بن گیا ،ایک ماہ میں 1ہزار 39 ایف آئی آر درج

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نے ہراسگی ،گھریلو تشدد،لڑائی جھگڑا، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایت درج کروائیں

ہفتہ 18 مئی 2024 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کی آواز بن گیا ،خواتین کی شکایات پر ایک ماہ میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے 1ہزار 39 ایف آئی آر درج کروا دیں۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق خواتین نے 6ہزار 294کیسز میں ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کی، 54کیسز میں عدالتی چالان بھی جمع کروائے گئے، کل کیسز میں سے 4ہزار 246کیسز کو صلح و صفائی ہونے پر کلوز کردیا گیا۔

586کیسز میں تفتیش کا عمل جاری، 423کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق خواتین اپنے مسائل کے حل کے لئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رہنمائی لینے میں مصروف ہیں ۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نے ہراسگی ،گھریلو تشدد،لڑائی جھگڑا، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایت درج کروائیں،خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے ۔ خواتین 15کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں ، خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں