پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے،پیداواری لاگت کم ہوگی‘چوہدری شافع حسین

وزیر صنعت و تجارت نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں تین روزہ سولر نمائش کا افتتاح کیا اور سٹالوں کا معائنہ کیا

ہفتہ 18 مئی 2024 23:28

پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے،پیداواری لاگت کم ہوگی‘چوہدری شافع حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں تین روزہ چھٹی آئی ایس ای ایم سولر کانفرنس و نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں انٹرنیشنل سولر کمپنیوں نے 100سے زائد سٹال لگا رکھے ہیں۔صوبائی وزیر نے افتتاح کے بعد سٹالز کا معائنہ کیا اور سولر مصنوعات کا مشاہدہ کیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سولر انرجی کے فروغ کے حوالے سے نمائش کا انعقاد اچھی کاوش ہے، سولر انرجی کا فروغ حکومت کا فوکس ہے کوشش ہے کہ اسی سال یہاں سولر مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگے،اس حوالے سے متعدد غیر ملکی سولر کمپنیوں سے سودمند بات چیت ہوئی ہے۔سولر پینلز کی تیاری کے حوالے سے ٹیکسوں میں کمی کے لئے وفاقی حکومت سے بھی بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے،پیداواری لاگت کم کرنے کا واحد حل سولر انرجی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئی پی پیز نے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ہے تاہم اب انہیں بھی سولر انرجی پر آنا ہوگا۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹ کے حصول کے بعد 2سال کے اندر کارخانہ لگانا ضروری ہے، بدقسمتی سے بعض انڈسٹریل اسٹیٹس میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ہورہا تھا۔پچھلے 2ماہ میں 40پلاٹس منسوخ کر دیئے جہاں پالیسی کے مطابق کارخانے نہیں لگے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی 100فیصد آباد کاری حکومت کی پالیسی ہے، صنعتی مراکز میں کسی صورت پراپرٹی کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں