لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد،خدیجہ شاہ ودیگر کے خلاف جلاو گھیراو کیس کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کر دی

ہفتہ 18 مئی 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گذشتہ سال نو مئی کے واقعات میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاو گھیراو کے الزام میں درج مقدمے میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد،خدیجہ شاہ ودیگر کے خلاف کیس کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کرنیکا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ۔ ہفتہ کو سماعت پرسابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ودیگر کو پیش کیا گیا اور ان کی حاضری لگائی گئی ۔ عدالت نے گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت پانچ جون تک ملتوی کردی ۔ ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ سرور روڈ لاہور میں مقدمہ درج ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں