پنجاب اسمبلی کا اجلاس ( آج) دوبارہ شروع ہوگا

پنجاب ڈیفیمیشن بل بھیم منظوری کے لئے ایجنڈے میں شامل

اتوار 19 مئی 2024 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر) کے روز دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق آج کے اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے جبکہ توجہ دلائو نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پنجاب ڈیفیمیشن بل2024منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں