سبزہ زار گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی کے باعث متاثر ہونیوالے تمام فیڈر بحال کردیئے گئے، ترجمان لیسکو

پیر 20 مئی 2024 15:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) اتوار کی شب سبزہ زار گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی کے باعث متاثر ہونیوالے تمام فیڈر بحال کردیئے گئے،ترجمان لیسکو کے مطابق 220 کے وی اے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث 16 گرڈ اسٹیشن کی سپلائی معطل ہوئی تھی،تمام فیڈرز کو صبح 5 بجے بحال کردیا گیا تھا، اس وقت کسی بھی علاقے کو بجلی کی بحالی معطل نہیں ہے،سبزہ زار گرڈ سٹیشن میں لگی آگ پر رات گئے قابو پا لیا گیا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،بجلی کی لوڈ مینجمنٹ پر کام کیا جا رہا ہے،چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ہائی الرٹ جاری کردیا تھا،فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں سمیت تمام سٹاف موقع پر موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں