محکمہ جنگلی حیات کی ایشین کوئل پر دلچسپ معلوماتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پیر 20 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر محکمہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کیلئے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کا بھر پور اور موثر استعمال کر رہا ہے تاکہ عوام میں جنگلی حیات کے تحفظ کا احساس اجاگر ہو۔

ایسی ہی ایک کاوش کے نتیجے میں محکمہ کے شعبہ نشرواشاعت کی تیار کردہ نایاب پرندے ایشین کوئل کی دلچسپ معلوماتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور محض 5ہی دنوں میں اس ویڈیو میں کوئل کی مسحور کن آوازکو 3 لاکھ صارفین نے سنا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق شعبہ نشرواشاعت نے چند روز قبل نایاب دلکش پرندے ایشین کوئل کی دلچسپ معلومات پر مبنی3منٹ دورانیہ کی ایک ویڈیو محکمہ کے فیس بک پیج پر وائرل کی جسے لاکھو ںصارفین نے ویوز کیا اور پہلے ہی دن ہزاروں افراد نے ناصرف اس ویڈیو کو ملاحظہ کیا بلکہ لائک اور شیئر کرنے میں بھی بھر پور فیاضی کا مظاہر ہ کیا اور یوں آج پانچویں دن تک ایشین کوئل کی ا س معلوماتی ویڈیو کو تقریبا 03 لاکھ لوگ ویوز کر چکے ہیں، 12 ہزار سے زائد لوگوں نے اسے لائک کیا ، 18سوکے لگ بھگ افراد نے اسے اپنے دیگر دوستوں احباب میں شیئرز کیا جبکہ متعدد افراد نے اس پر انتہائی خوش کن اور حوصلہ افزا تاثرات کا اظہار کیا جو اس امر کا غماز ہے کہ ویڈیو کا مواد قابل دید اور دلچسپ ہے یاد رہے کہ محکمہ کے زیر انتظام عوامی آگاہی کیلئے سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے جس کیلئے محکمہ کے نام سے ایک فیس بک پیج" پنجاب وائلڈلائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ "ایک یو ٹیوب چینل "بے زبان " محکمہ کی ویب سائٹ اور مختلف واٹس ایپ گروپس باقاعدہ فعال ہیں جو عوام تک مطلوبہ معلومات کی بروقت رسائی اور عام لوگوں کی آگا ہی کیلئے انتہائی موثر اور تیز ترین ذرائع ہیں جس سے یقینا صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ میں مدد ملے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں