لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لا رہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

پیر 20 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہاہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔محمد فیصل کامران نے بتایا کہ رواں سال ابتک لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 1521سرچ آپریشنزکئے۔سرچ آپریشنز کے دوران41ہزارسے زائد گھروں،01لاکھ 38ہزار951افرادکی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

قانون شکنی پر686افراد کے خلاف کے قانونی کارروائی کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران19ہزار588کرایہ داروں کو بھی چیک کیا گیا متعلقہ تھانوں میں کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے312افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا کہ قمار بازی، شراب نو شی اور منشیات کے28جبکہ ناجائز اسلحہ برآمدگی پر56افراد کو حراست میں لیا گیا۔سرچ آپریشنزکے دوران مختلف جرائم میں ملوث73 اشتہاری وعادی مجرمان اور عدالتی مفروران بھی گرفتار ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں