آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بارے جائزہ اجلاس

پیر 20 مئی 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کی جدید تربیت یافتہ پروفیشنل فورس ہے جس کے اعلی تربیت یافتہ کمانڈوز ہائی پروفائل آپریشنز سمیت تمام چیلنجز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دہشت گردی، شدت پسندی خطرات کے پیش نظر ایلیٹ فورس کی ٹریننگ، رسپانس ریٹ مزید بہتر بنایا جائے، ایلیٹ پولیس اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات سے استفادہ کیاجائے، آئی جی نے مزیدکہا کہ ایلیٹ پولیس سنٹر میں جاری ترقیاتی کاموں کو اعلی معیار کے مطابق مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کریں، ایلیٹ پولیس اہلکاروں کی بیرکس، ہاسٹلز سمیت تمام زیر تکمیل پراجیکٹس موثر سپرویژن سے مکمل کئے جائیں، انہوں نے ہدایت کی کہ زیر تربیت ایلیٹ اہلکاروں کو بہترین ٹریننگ، خوراک سمیت تمام ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول و دیگرپیشہ ورانہ امور بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی نے ایلیٹ فورس کی پیشہ وارانہ تربیت، ترقیاتی پراجیکٹس سمیت دیگر امور بارے ہدایات جاری کیں، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ محمد وقار عباسی اور کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کرنل خالد سلیمان اجلاس میں موجود تھے جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، کمانڈنٹ چوہنگ ڈی آئی جی محبوب اسلم، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ڈویلپمنٹ، اے آئی جی فنانس سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں