حکومت ہتک عزت بل 2024 کو واپس لی: پنجاب یونین آف جرنلسٹ

کالا قانون صحافیوں کے خلاف سازش کے تحت لایا گیا:زاہد رفیق بھٹی،حسنین ترمذی

منگل 21 مئی 2024 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) پنجاب یونین آف جرنلسٹ کا ہنگامی اجلاس گزشتہ رو زمنعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے اسمبلی سے منظور کرائے گئے ہتک عزت بل کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے بل کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ۔پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت زاد رفیق بھٹی نے کی جس میں لیگل ٹیم سے بل کے نکات پر مشاورت کی گئی ۔

پی یو جے کے صدر زاہد رفیق بھٹی،جنرل سیکرٹری حسنین ترمذی،ظہیر شہزاد،حسنین اخلاق،پرویز الطاف،خاور بیگ،صلاح الدین بٹ،محمد افضل ایوبی،غلام مرتضی باجوہ،مدثر خان،عندلیب اسد اوردیگر نے پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کئے جانے والے ہتک عزت بل 2024کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے کالے قوانین پاس کرنے کی کوششیں کی ہیں ،صحافتی یونینوں نے اس سے پہلے بھی سیسہ پلائی دیوار بن کر صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور اب بھی اس کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ہتک عزت بل 2024 میںبہت ساری قانونی سقم اور خامیاں ہیں جنہیںدور کرنے کی ضرورت تھی ،اس میں کئی شقیں خود پاکستان کے آئین سے متصادم ہیں۔حکومت اس کالے قانون کو واپس لے ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا اور ملک گیر احتجاجی تحریکیں شروع ہوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں