وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس

بدھ 22 مئی 2024 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ طالب علم کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحقیقات کرکے تشددکے ذمہ دارکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ نوازشریف نے کہا کہ طالبعلم پر کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں