مشکل گھڑی میں ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

ایران کے صدر و دیگر کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

بدھ 22 مئی 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اعلیٰ حکام کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ایران کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف اور ایگزیکٹو باڈی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی قیادت اور خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا اور یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایران کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں صبر جمیل دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں