جڑانوالہ میں مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے مبینہ تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے‘سارہ احمد

چیئرپرسن کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت

بدھ 22 مئی 2024 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے جڑانوالہ میں مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ جڑانوالہ میں مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے مبینہ تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے، پولیس کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے قاری کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ تشدد کا شکار بچے اور لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں