ڈی جی ایل ڈی اے کا ایونیو ون دفتر کا دورہ، ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ کے کام کی سست روی پر اظہار ناراضگی

بدھ 22 مئی 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور طاہر فاروق نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ایونیو ون کی ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ کے کام کی سست روی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے افسران کو ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ کے بقیہ کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایونیو ون میں تعینات افسران و عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔ایل ڈی اے ایونیو ون اور ایل ڈی اے سٹی سے متعلقہ شہریوں کے مسائل بروقت حل نہ کرنے پر انہوں نے برہمی کا اظہاربھی کیا۔انہوں نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون کو زیر التوا درخواستوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، بلاوجہ تاخیر قابل قبول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں