ڈی سی لاہور کی زیرصدارت عیدلااضحی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

بدھ 22 مئی 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی رافعہ حیدر کی زیرصدارت عیدلااضحی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمی لاہور، پولیس، ٹریفک پولیس، لائیو سٹاک، کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی،ریسکیو، لی پارک سمیت دیگر محکمہ جات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہورنے کہا کہ عیدلااضحی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے 10مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی،ہر تحصیل میں قائم ہونے والی مویشی منڈی کے انتظامات کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تقویض کر دی گئی ہیں -ڈی سی لاہور نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں کے بنیادی انتظامات کیلئے تمام اے سیز متعلقہ محکموں کے ساتھ تجویز کردہ سائٹس کا دورہ کریں،لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ چیک پوسٹس پر جانوروں کے حفاظتی سپرے کو یقینی بنائے،ٹریفک پولیس مویشی منڈیوں کے گرد شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے پلان مکمل کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجویز کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ شہر میں جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہر میں جانوروں کی خرید و فروخت متعلقہ زونل افسر ریگولیشن کیخلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،شہریوں کی سہولت کیلئے ہر مویشی منڈی میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گااور تمام مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں