پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں تین روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد

جمعرات 23 مئی 2024 11:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ترجمان لاہور پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں 03 روزہ سپورٹس گالا میں مختلف مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ چوہنگ کالج لاہور ڈی آئی جی محبوب اسلم کے مطابق سپورٹس گالا کے دوسرے روز( جمعرات کو) صوبے کی مختلف رینجز اور اضلاع سے پولیس اتھیلیٹس مقابلوں میں آمنے سامنے آئے۔

کرکٹ ، بیڈ منٹن اور رسہ کشی سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔خواتین اہلکاروں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ ہوا ۔کمانڈنٹ چوہنگ کالج لاہور ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ سپورٹس گالا کے آخری روز (آج ) جمعہ کو بھی مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلے اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں